لندن(اے ون نیوز)برطانیہ میں رواں سال لڑکوں اور لڑکیوں کے سب زیادہ رکھے جانے والے ناموں کی فہرست سامنے آگئی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق رواں سال برطانیہ میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام “محمد” ہے۔ دوسرے نمبر پر جو نام سب زیادہ رکھا گیا وہ ’نوح‘ ہے۔ ’ہیری‘ کے نام کی مقبولیت 13 ویں سے گر کر 23 ویں نمبر پر آگئی ہے۔
نومولود لڑکیوں کے رکھے جانے والے ناموں میں “میگھن” نام کی مقبولیت کم ہوگئی۔ اس سال جو نام لڑکیوں کے رکھے گئے ان میں “للی” سر فہرست ہے جبکہ لڑکیوں کے لیے “صوفیہ” نام مقبولیت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا۔