Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترین

حرم شریف کے اندر جیب کترنے والوں کی اکثریت پاکستانی نکلی،شرمناک رپورٹ آ گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز) دنیا کے مختلف ملکوں سے گرفتار ہونے والے بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کا اجلاس سینیٹر منظور کاکڑ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اوورسیز ذوالفقار حیدر نے کہا کہ سعودی عرب، عراق اور دیگر ممالک سے گرفتار ہونے والے زیادہ تر بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔

انہوں ںے کہا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق بھی پاکستان سے ہوتا ہے۔

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پیشہ ور بھکاری زیادہ تر عمرے یا وزٹ ویزے پر جاتے ہیں اور زیارتوں کے مقامات پر بھیک مانگتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہزاروں بھکاریوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے جن میں ایک بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنر مند افراد مانگے تو بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91 ہزار افراد جاپان بھیجے جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد ٹوکیو روانہ کیے لیکن پاکستان سے صرف 200 افراد جاپان گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہمارے پاس 50 ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں اور سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں بلکہ ہنرمند لیبر چاہیے۔ اس وقت 30 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button