Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

افغان حکومت نے چترال حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 200 دہشتگردوں گرفتار کر لیے

کابل ( اے ون نیوز )افغان طالبان نے چترال حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے 200 سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف حکومت پاکستان کی کاوشیں اور افغان طالبان پر مسلسل دباو¿ کی حکمت عملی کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان ہی کاوشوں کے نتیجے میں امارت اسلامیہ افغانستان نے چترال حملے میں ملوث 200 سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخواندزادہ نے افغان عوام کو کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈز نہ دینے کی ہدایت کی تھی ۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 ستمبر 2023 کو افغان طالبان نے افغانستان کےلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی سے کابل میں ملاقات کی، ملاقات میں کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے بارے میں تفصیلات شیئر کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بارہا افغان حکومت پر زور دیا جاتا رہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے جبکہ افغان حکام بھی کئی بار اس عزم کا اعادہ کر چکے ہیں کہ افغان سرزمین کو پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا لیکن اس کے باوجود پاکستان میں ہونے والی کئی شدت پسند کارروائیوں میں دہشتگردوں نے افغان سرزمین استعمال کی۔

6 ستمبر کی رات چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے 2 فوجی چوکیوں پر حملہ کیا گیا جس میں پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کرکے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشتگرد ہلاک اور بڑی تعداد میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button