میانوالی (اے ون نیوز) میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پنجاب پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق میانوالی عیسیٰ خیل کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، سی ٹی ڈی پنجاب پولیس نے 04 گھنٹے کی شدید لڑائی کے بعد 02 دہشت گرد ہلاک، 01 دہشت گرد شدید زخمی.
علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن جاری ،دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کا تعاقب جاری،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی حملہ پسپا کرنے اور دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو شاباش.
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ فرض کی راہ میں شہادت کا عظیم مقام پانے والے کانسٹیبل ہارون خان کو سلام پیش کرتے ہیں.