Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

امارات میں اکتوبر کے لئے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

دبئی (اے ون نیوز) متحدہ عرب امارات میں ایندھن کے نرخ کا تعین کرنے والی کمیٹی نے اکتوبر 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔

جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھادیئے گئے ہیں نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار یکم اکتوبر سے کیا گیا ہے۔

پیٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔

سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا اب اضافے کے بعد یکم اکتوبر سے 3.33 درہم میں دستیاب ہوگا۔

ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button