Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

کراچی میں سرمایہ کاروں نے کتنے ملین ڈالرز گھروں میں چھپا رکھے ہیں؟ حساس اداروں کی رپورٹ میں بڑا انکشاف

کراچی ( اے ون نیوز ) کراچی والوں نے کتنے ملین ڈالرز گھروں میں چھپا رکھے ہیں؟ غیر ملکی کرنسی کو انویسٹمنٹ سمجھ کر خریدنے والے کراچی کے بڑے مگرمچھوں نے تاحال 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی واپس جمع نہیں کرائی حساس اداروں نے رپورٹ میں چشم کشا انکشافات کر دیئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں حساس ادارے شبانہ روز تحقیقات کر رہے ہیں۔ حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے اور امریکی ڈالر اور غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی کو انویسٹمنٹ سمجھ کر خریدنے والے کراچی کے بڑے مگرمچھوں نے تاحال 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی واپس جمع نہیں کرائی ہے۔ مافیاز کی فہرستوں میں شامل ایسے افراد کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لیاری، کھارادر، میٹھادر، صدر، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن، ڈیفنس اور دیگر علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ ان افراد کے گھروں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button