Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قومی ادارہ صحت نے آشوب چشم وباء کی تشخیص کر لی

اسلام آباد(اے ون نیوز)قومی ادارہ صحت نے آشوب چشم وباء کی تشخیص کر لی .

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت ایک سائنسی اور ٹیکنیکل ادارہ ہے،قومی ادارہ صحت وبائی امراض کی تشخیص اور نگرانی کا کام کرتا ہے.

قومی ادارہ صحت کے مطابق حالیہ وباء کاکسیکی وائرس A24 کی وجہ سے ہوئی ہے،مختلف ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے درمیانے درجے کا آؤٹ بریک ہوتا رہتا ہے،عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں.

آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں،عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button