Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

حماس کے حملے سے پہلے انٹیلی جنس معلومات ملی تھیں ، اسرائیلی فوج کا اعتراف

تل ابیب (اے ون نیوز) اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے حملے سے پہلے انٹیلی جنس معلومات ملی تھیں مگر ان پر توجہ نہیں دی۔

العربیہ اردو کے مطابق فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے ناکامی مانتے ہوئے کہا کہ حماس کے حملے کی اطلاعات کو اہمیت نہیں دی، اندازہ ہی نہیں تھا کہ حماس اسرائیل پر اس قدر ہلاکت خیز حملہ کر سکتی ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج ڈینیئل ہاگری کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حملے کے خفیہ اشارے مل گئے تھے مگر اتنے بڑے حملے کی تیاری ہو رہی ہے اس کی خبر نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں فلسطینی تنظیم حماس کے حملوں میں 1200 سے زائد اسرائیلیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button