Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، 600 بچوں سمیت 1800 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس (اے ون نیوز) غزہ پر اسرائیل کی بد ترین بمباری کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری رہا، اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی ہے جس میں 600 کے قریب بچے بھی شامل ہیں۔ بمباری سے6 ہزارسے زائد افراد زخمی ہیں۔

اسرائیل کی جانب سےغزہ خالی کرنےکے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے اور فضا سے غزہ میں پمفلٹ پھینکے گئے ہیں جن میں لکھا ہےکہ اپنےگھر فوری چھوڑ دو اور غزہ کے جنوب میں چلے جاؤ۔

حماس نے غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے بیان میں ترجمان خالد قدومی نے کہا ہےکہ غزہ کے فلسطینی 1948 کی طرح دوبارہ مہاجرین نہیں بنیں گے، غزہ کے شہریوں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے، فلسطینی اپنی زمین کبھی نہیں چھوڑیں گے، اسرائیل انخلا کے لیے عالمی اداروں کو دباؤ میں لارہا ہے۔

اقوام متحدہ نے غزہ سے شہریوں کے انخلا کا الٹی میٹم واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہےکہ اسرائیلی الٹی میٹم کے تباہ کن نتائج ہوں گے، اسرائیل یو این شیلٹر اور اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی شہریوں کو نشانہ نہ بنائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button