غزہ (اے ون نیوز) فلسطین میں صیہونی فوج نے قیامت برپا کر دی، اسرائیل نے غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر فضائی حملہ کر دیا، جہاں ہزاروں شہری مسلسل حملوں سے بچنے کے لیے طبی علاج اور پناہ کی تلاش میں تھے۔
وزارت صحت کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر حملے میں1000 سے زائد شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے نجی سکول میں قائم اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر بھی فضائی حملہ کیا ہے، سکول پر ہونے والے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔
غزہ ہسپتال پر حملے کے بعد دلخراش مناظر
جسموں کے ٹکڑے ادھر ادھر بکھرے پڑے ہیں
یہاں لوگوں نے اس آس میں پناہ لی ہوئی تھی کہ ہسپتال کی وجہ سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ صرف اس ایک حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں pic.twitter.com/jAdezU59om— القدس نیوز | اردو (@QudsUrdu) October 17, 2023
فلسطینی اتھارٹی (PA) کے صدر محمود عباس نے غزہ میں الاحلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، مختلف سیاسی دھڑوں نے بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے ہسپتال پر مہلک اسرائیلی حملے کے خلاف بدھ کو تجارتی ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔
فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر اسرائیلی حملہ 2008 کے بعد سے لڑی جانے والی 5 جنگوں میں سب سے مہلک اسرائیلی فضائی حملہ ہے۔
المعمداني ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد آگ لگی ہوئی ہے۔ حملے میں 500 سے زائد افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہیں pic.twitter.com/yLA3QhtJ9F
— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) October 17, 2023
ترجمان محمود بسال نے کہا ہے کہ الاحلی عرب ہسپتال میں قتل عام ہماری تاریخ میں بے مثال ہے۔ اگرچہ ہم نے ماضی کی جنگوں اور دنوں میں سانحات کا مشاہدہ کیا ہے، لیکن آج رات جو کچھ ہوا وہ نسل کشی کے مترادف ہے۔