اسلام آباد (اے ون نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت والا انتخابی نشان مانگ لیا۔
استحکام پاکستان پارٹی نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ عقاب کا انتخابی نشان مانگ لیا ہے،خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھاکہ اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔