Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

روس، داغستان میں اسرائیلی پرواز کی آمد ،ہجوم کا ایئرپورٹ پر دھاوا، 60 گرفتار

داغستان (اے ون نیوز) روس کے علاقے داغستان میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں افراد نے مرکزی ایئرپورٹ پر اس وقت دھاوا بول دیا جب تل ابیب سے ایک پرواز وہاں پہنچی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق داغستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہجوم میں شامل 150 سے زیادہ افراد کی شناخت کر لی اور ان میں سے 60 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایئرپورٹ پر موجود افراد یہود مخالف نعرے لگا رہے تھے اور مسافروں کو تلاش کر رہے تھے۔

روسی میڈیا کے مطابق ہجوم نے روسی کمپنی ریڈ ونگ کے طیارے کو گھیر لیا تھا۔ فلائٹ ریڈار کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے پہنچنے والی ریڈ ونگز کی پرواز نے شام سات بجے ماخچکالا پہنچنا تھا۔

آزاد روسی میڈیا آؤٹ لیٹ سوتا نے کہا ہے کہ یہ ٹرانزٹ فلائٹ تھی جسے دو گھنٹے بعد ماسکو کے لیے روانہ ہونا تھا۔کام کو مسلم اکثریتی داغستان کے دارالحکومت ماخچکالا کے ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا اور پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا تھا۔

داغستان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے جن میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔

روس کی سول ایوی ایشن ایجنسی روساویاتسیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ کو کلیئر کر دیا گیا ہے تاہم چھ نومبر تک آنے والی پروازوں کے لیے بند رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button