Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ ترینکھیل

جنوبی افریقہ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

پونے(اے ون نیوز)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پونے میں آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ایک بار پھر مخالف ٹیم کی جم کر دھلائی کردی، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔

جنوبی افریقا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹوں پر357 رنز بنائے، وینڈر ڈوسین 133 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈی کوک نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ہینرک کلاسن7 گیندوں پر 15 اور مارکرم 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پوری اننگز میں 15 چھکے مارے جس کے بعد افریقی ٹیم نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جنوبی افریقا مینز ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم رواں ورلڈکپ کے 7 میچز میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگاچکی ہے جوکہ ایک ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

ا س سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 2019 کے پورے ورلڈکپ میں 76 چھکے لگائے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے ابھی رواں ورلڈکپ کے 2 گروپ میچز باقی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button