راولپنڈی (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے درخواست کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔