Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سمارٹ نائیکوپ کی فیس میں تبدیلی کردی گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز) نادرا کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ’نیشنل آئی ڈی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز‘ (نائیکوپ)جاری کیا جاتا ہے۔

مختلف کیٹیگریز میں نائیکوپ کی فیس پر نظرثانی کی گئی ہے اور اب نئے سمارٹ نائیکوپ کی نارمل سروس میں فیس 39ڈالر، ارجنٹ سروس میں 57ڈالر اور ایگزیکٹو سروس میں 75ڈالر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمارٹ نائیکوپ موڈیفکیشن اور سمارٹ نائیکوپ ڈپلیکیٹ (Duplicate)کی فیس تینوں کیٹیگریز میں بالترتیب 39ڈالر، 57ڈالر اور 75ڈالر ہی ہے تاہم سمارٹ نائیکوپ کی تجدید کی فیس تینوں کیٹیگریز میں 39ڈالر رکھی گئی ہے۔

قواعد و ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ بیرون ملک پیدا ہونے والے پاکستانی بچے کا نائیکوپ بنوانے کے لیے اس کا پاسپورٹ نمبر مہیا کرنا لازمی ہو گا۔ نائیکوپ بنوانے کے لیے نادرا رجسٹریشن سنٹر یا پاک آئی ڈی ویب سائٹ پر درخواست دی جا سکتی ہے۔

نادرا سنٹر پر سب سے پہلے آپ کو ایک ٹوکن دیا جائے گا اور باری آنے پر آپ کی تصویر،فنگرپرنٹس اور دستخط لیے جائیں گے۔ تمام ڈیٹا انٹری کے بعد آپ کو پرنٹ شدہ فارم دے دیا جائے گا جو آپ کو تصدیق کے بعد واپس جمع کرانا ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button