Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ، افسر سمیت 19 ہلاکتیں

غزہ(اے ون نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ کرتے ہوئے 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے تازہ ترین حملے میں اسرائیلی افسر سمیت 19 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کی بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر بھی دھاوا اور شیبا فارمز کے علاقے میں بٹالین پر ڈرون حملے سے جانی نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے لبنان سے اسرائیلی علاقے کریات شمونہ میں 12 راکٹ فائر کیے جس کی وجہ سے ہرطرف آگ ہی آگ لگ گئی۔

اس کے علاوہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی 19 فوجی چوکیوں پر حملے کیے گئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان جاری کیا ہے کہ غزہ پٹی میں زمینی کارروائیوں کے دوران اب تک 25 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 260 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوچکے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے 150 پروازوں کی مدد سے غزہ پٹی سے زخمیوں کو نکالا۔

دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوسرے روز سے اسرائیل کےخلاف جنگ میں شریک ہے، ہمارے حملے محدود لیکن مؤثر ہیں، اگر اسرائیل نےحزب اللہ پر جنگ مسلط کرنے کی حماقت کی تواس کوبھیانک خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button