Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دہشتگردوں کے حملوں کی نئی لہر ،سوشل میڈیا پر بھی پاکستان مخالف مہم شروع ہو گئی

نئی دہلی (اے ون نیوز)سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں کی نئی لہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان مخالف مہم شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق3 نومبر کو پسنی میں فورسز کے قافلے پر حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوئے، 4 نومبر کو میانوالی ایئربیس پر دہشتگردوں نے ناکام حملہ کیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔مگر دہشتگردوں کے فورسز پر حملوں کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پوسٹس کا سیلاب امڈ آیا ہے۔

’را‘ سے جڑے ایکس اکاؤنٹس نے میانوالی حملے سے پہلے ہی اشارہ دیا ’کچھ بڑا ہونے والاہے‘۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیشگی آنے والی پوسٹس اشارہ کرتی ہیں دہشتگردوں اور ’را‘ کا گٹھ جوڑ ہے، میانوالی ایئربیس حملے کی ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کیا کہ پاک فضائیہ کا بہت نقصان ہوا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی سے جڑے اکاؤنٹس پر کہا گیا پاکستان کے نقصان پر خوشیاں منائی جائیں، جبکہ ایک سیاسی جماعت سے جڑے ٹرولز نے بھی شہداء کی بے حرمتی میں ہندوستانی پروپیگنڈا کا ساتھ دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button