Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

اے اللہ فلسطینی بھائیوں اور قبلہ اول کی حفاظت کےلئے ابا بیلوں سے مدد فرما، رقت آمیز دعا کےساتھ رائےونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

رائیونڈ(اے ون نیوز،سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا.

اختتامی مولانا محمد ابراہیم دیلولہ آف انڈیانے دعا صبح 9بجکر 10منٹ پر شروع ہو کر 9بجکر 20 منٹ پر اختتام کو پہنچی،دعا میں اسلام،پاکستان سمیت فلسطین، کشمیر دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی التجائیں کی گئی.

بعد نماز فجر حضرت مولانا عبداللہ خورشید نے رشدو حدایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رشدو حدایت کے لیئے اس خیمہ بستی میں جمع ہونے والومیرے بھائیوں کبھی امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کو نا چھوڑنا اگر چھوڑ دیاتو قیامت کے دن کوئی پرسان حال نہیں ہوگا،اللہ کے پیارے نبی رسول کا ارشاد مبارک ہے کہ جب میری امت دنیا کی رنگینوں میں گم ہو کر دنیا کو بڑی چیز سمجھنے لگے گی تو اسلام کی ہیبت و وقعت اس کے قلوب سے نکل جائے گی اورجب امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑ بیٹھے گی تو وحی کی برکت سے محروم ہوجائے گی.

حضرت مولاناابراہیم دیلولہ آف انڈیا دامت برکاتہم العالیہ نے اجتماع کے پہلے مرحلہ کے آخری خطاب میں کہا کہ تبلیغی مرکز خالص اللہ اور اس کے رسول کے احکامات سے روشناس کرانا اور تبلیغی اجتماع کا بنیادی مقصد امت کی فکر کا جائزہ لینا ہے، انسان ماں کے پیٹ سے آیا اور قبرکے پیٹ کی طرف دوڑ رہا ہے، قبر ایک بہت سخت امتحان گا ہ ہے، سرخرو ہونے کے لیئے دعوت تبلیغ دین سے جوڑنے مخلوق سے خالق کی طرف مال سے اعمال کی طرف اور دنیا سے آخرت کی طرف بلایا جا رہا ہے.

دعوت اللہ تعلیم وتعظیم و ذکروعبادت اخلاق اور اسوہ حسنہ نبوی کے لیے ہر فرد امت سے عرض کی جا رہی ہے کہ اللہ پاک نے ہماری دونوں جہاں کی کامیابی پورے کے پورے دین میں رکھی ہے، قبر کو روشن کرنے والی واحد نماز ہے اس کو پابندی سے تھام لو انشاء خیر ہوگی، خود اور اپنے اہل خانہ کو دین کا پابند بناؤ اور پردے کا اہتمام ہر امتی پر فرض ہے، بعد ازاں جب ۃاتھ دعا کے لیئے جب اٹھائے تو ایک روح پر ور منظر دیکھنے کو ملا اے اللہ ہمارے کشمیری بھائیوں کو حق خودارادیت نصیب فرما اور ان کی حالت زار پر اپنی رحمت کی برسات فرما.

ہمارے فلسطینی محصور بھائیوں اور قبلہ اول کی حفاظت فرما، اور ان کی امداد کے لئے ابا بیلوں سے مدد فرما،یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما،بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما،یاللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما، اس پنڈال میں تیری امت توبہ کی طلب گار ہے.

توبہ قبول فرما اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما،یاللہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما،یاللہ دین کی ہوائیں چلا دے،دین کی فضا ئیں بنا دے،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما،اجتماع کو قبول فرما، اے اللہ تیرے سوا ہمارا کوئی نہیں تو ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھ.

اختتامی دعا میں ہر آنکھ اشکبار اور آہو سسکیوں کی صدا آسمان سے ٹکرا رہی تھی، اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتا نظر آ ر ہا تھا،پہلے مر حلہ بخیریت ہونے پر انتظامیہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button