امریکا نے پاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا۔
امریکی فہرست میں سعودی عرب، ایران، چین، شمالی کوریا، روس، تاجکستان، ترکمانستان، برما، کیوبا، ایری ٹیریا، نکاراگوا بھی شامل ہیں جبکہ آزادی مذہب کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں بھارت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق داعش اور طالبان کو “particular concern” لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ جو ممالک مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہیں، پرامن اور خوشحال ہوتے ہیں ہم ان حقوق کی ہر ملک میں احتیاط سے نگرانی کرتے ہیں۔
دوسری جانب مذہبی آزادی سے متعلق امریکی خود مختار کمیشن نے بھارت کا نام لسٹ میں شامل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، امریکی کمیشن نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے باعث بھارت کا نام لسٹ میں شامل کرنے کا کہا تھا۔