Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

دشمن نے کبھی جنگ مسلط کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی غلط فہمی کا نتیجہ غلط مہم جوئی کا باعث بنتا ہے اور اگر دشمن نے کبھی جنگ مسلط کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ 

لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں سے ملاقات اور ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی لیڈرشپ کی جانب سے  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے، بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی اور دنیا نے کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق وعدہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کی اور مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قابلیت اور جنگی تیاری کو سراہا۔  قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button