Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترینکھیل

ابرار ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے 13ویں پاکستانی بولر بن گئے

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد پہلی اننگز میں اب تک پانچ وکٹیں لے چکے ہیں اور وہ پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 13 ویں بولر اور  پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ابرار احمد کو ٹیسٹ کیپ ملی اور انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں جیک کرولی کی وکٹ لی پھر دیکھتے ہی دیکھتے ابرار احمد کھانے کے وقفے سے قبل پانچ وکٹیں لے گئے۔

 ابرار احمد سے قبل جن 12 کھلاڑیوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لیں، ان میں محمد زاہد، نذیر جونیئر، بلال آصف، عارف بٹ، تنویر احمد، شاہد آفریدی، شاہد نذیر، وہاب ریاض، یاسر عرفات، شبیر احمد، محمد سمیع اور نعمان علی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد نذیر جونیئر اور محمد زاہد ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سات وکٹیں لیکر سر فہرست ہیں۔

 نذیر جونیئر نے 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سات وکٹیں لیں تھیں اور محمد زاہد بھی ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سات وکٹیں لے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد زاہد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1996 میں ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لیں تھیں جبکہ ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن اور کھانے کے وقفے سے پہلے پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپینر بھی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button