Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانپنجابتازہ ترین

عمران خان چودھری پرویز الٰہی کے سامنے ڈھیر،بڑا مطالبہ مان لیا

لاہور(اے ون نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا بڑا مطالبہ مان لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور پرویز خٹک شامل ہیں جبکہ کمیٹی منگل کے روز سابق وزیراعظم عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی میں 15 سے 20 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں ان حلقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں سے ق لیگ جیتی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button