Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ ترینکینیڈا

ٹورونٹو میں برفانی طوفان کی پیشنگوئی

ٹورونٹو(اے ون نیوز)ٹورونٹو میں برفانی طوفان کی پیشنگوئی کی گئی ہے،کرسمس ویک اینڈ پر جنوبی اونٹاریو کے بیشتر علاقے طوفان کی زد میں ہیں،شدید برف پڑنے کا سلسلہ جمعہ اور ہفتہ جاری رہے گا،برفانی طوفان کے ساتھ تیز و تند ہوائیں چلیں گی،بلدیاتی عملہ ساز و سامان کےساتھ برف کی صفائی کے لئے تیارہیں۔

موسم جمعرات کی شب سے خراب ہونا شروع ہوجائے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں انتہائی تیزی سے تبدیلی واقع ہوگی،توقع ہے کہ برف کے ساتھ بارش بھی برسے گی،محکمہ ماحولیات نے اس طوفان کے لئے خصوصی الرٹ جاری کر دیا ہے،ٹورونٹو اور جنوبی اونٹاریو شدید طوفان کی زد میں ہیں۔

تباہ کن جھکڑ کے ساتھ منجمد بارش اور برف شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کر سکتی ہے،جمعہ کی صبح شدید ترین برفباری شروع ہو گی جو دن بھر جاری رہے گی،جمعہ کو بہت ٹھنڈی ہوا چلنے کی توقع ہے جو ہفتے کے آخر تک برقرار رہے گی۔سو کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی کی جارہی ہے،جھکڑ کے باعث برف اڑنے کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگی۔

پئیرسن ائیرپورٹ پر متعدد ائیرلائنز کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں رائیورز کو احتیاط کا مشورہ دیا جا رہا ہے،روز مرہ سفر کے لئے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی صلاح دی جا رہی ہے،درخت اور شاخیں گرنے کا خدشہ ہے، عوام احتیاط سے کام لیں،اے ون ٹی وی کینیڈا کی عوام سے انتہای محتاط رہنے کی اپیل ہے، ٹورونٹو کے اسکولز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،محکمہ تعلیم گریٹر ٹورونٹو نے طوفان کے پیش نظر اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button