امریکا کے بعد سعودی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو اسلام آباد میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کی ہدایت کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے بعد سعودی شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے، پاکستان میں موجود اور سیاحت کیلئے آئے اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں، باہرنکلتے وقت تمام ضروری احتیاطی تدابیرکا خیال رکھا جائے۔
سعودی سفارتخانے نے یہ انتباہ ایک بیان میں اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کیے جانے کے بعد جاری کیا ہے، ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعودی شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانے یا کراچی میں قونصلیٹ کے نمبر پر رابطہ کیا جائے۔