Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترینتجارت

پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو رہا؟جان کر آپ کا سردیوں میں پسینہ چھوٹ جائے گا

اسلام آباد(اے ون نیوز) پیٹرول کی قیمت میں 8.98 روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 1.06 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح کو ایڈجسٹ کرکے 16 سے 31 جنوری تک قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 8.98 روپے اور 1.06 روپے فی لیٹر اضافہ کرتی ہے تو پیٹرول کی قیمت 214.80 روپے سے بڑھ کر 223.78 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ایچ ایس ڈی کی قیمت 228.86 روپے ہو جائے گی۔

پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کے برعکس مٹی کے تیل کی قیمت جنوری 2023 کی دوسری ششماہی کے لیے 3.10 روپے سے 168.73 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.39 روپے کمی سے 166.61 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت حکومت صارفین سے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر اور ایچ ایس ڈی پر 32.50 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔ پیٹرولیم لیوی کے علاوہ اندرون ملک فریٹ ایکولائزیشن مارجن پیٹرول کی فروخت پر 3.51 روپے فی لیٹر اور ایچ ایس ڈی کی فروخت پر 0.81 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی فروخت پر 5 روپے فی لیٹر کا آئل مارکیٹنگ مارجن وصول کیا جاتا ہے جبکہ دونوں پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ڈیلرز کا کمیشن 7 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

تیل کے بڑے درآمد کنندہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے لیے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کا تخمینہ پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر اور ایچ ایس ڈی پر 3.50 روپے فی لیٹر ہے۔ گزشتہ 12 دنوں کے دوران روپیہ 225.93 روپے سے کم ہو کر 227.72 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button