Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ تریندنیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،  استعفیٰ کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

42 سالہ جیسینڈ آرڈرن نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہوں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا ان کے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے لیکن اب وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے۔

2017 میں منتخب ہونے کے بعد جیسنڈا آرڈرن نے 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ وہ دنیا کی دوسری لیڈر تھیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب کے وقت بچے کو جنم دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی، جبکہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button