Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
برطانیہتازہ ترین

برطانوی وزیر اعظم نے معافی مانگ لی

کار میں سفر کے دوران سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے معافی مانگ لی۔

 برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک  ویڈیو میں کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے  سفر کرتے ہوئےدیکھا گیا تھا۔

تاہم بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیاگیا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو  بنانے کیلئے  کچھ وقت کے لیے سیٹ بیلٹ اتار دیا تھا تاہم اب احساس ہونے پر  انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو سفر کے دوران سیلٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے۔

Read more: برطانوی وزیر اعظم نے معافی مانگ لی امپورٹڈ حکومت کو مزید خرابیوں کی اجازت دینا حماقت ہو گی: عمران خان – A1UK Tv اردو: برطانوی وزیر اعظم نے معافی مانگ لی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button