Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانپنجابتازہ ترین

عمران خان کا محسن نقوی کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نےمحسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکاحکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا ہےکہ محسن نقوی ایک متنازع شخصیت ہے، محسن نقوی نے ہماری حکومت کے خلاف بیرونی سازش میں آلہ کار کا کردار  ادا کیا تھا۔

عمران خان نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہےکہ محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے خلاف ملک گیر احتجاج میں حصہ لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button