Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 41 ہزار سے تجاوز کرگئیں

انقرہ(اے‌ون‌نیوز)6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سےمجموعی اموات 41 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکیےمیں زلزلےسے اموات 35 ہزار 418 ہوگئیں جبکہ شام میں 5 ہزار 800 افراد ہلاک ہوئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ 22 لاکھ سے زائد افراد ترکیے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کو چھوڑ چکے ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ ملبے سے آخری شخص کو نکالنے تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی زلزلے کے ملبے سے ریسکیو کا کام جاری ہے، گزشتہ روز ترک شہر انطاکیہ میں 208 گھنٹے بعد ملبے سے 65 سال کے شخص اور 15 سال کی لڑکی کو زندہ نکالا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے میں گزشتہ روز امدادی سرگرمیوں کے درمیان ملبے سے 9 افراد کو زندہ نکالا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button