Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دے دی

کراچی(اے ون نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ عماد الیون اب تک کھیلے گئے تین میچز میں کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک 71 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ تاہم، ٹیم کو فتح نہیں دلا سکے۔ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،جیمز ونس 22، میتھیو ویڈ 15 جبکہ کپتان عماد وسیم 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل 67 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد 5، عمر اکمل 4 اور محمد نواز 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن روئے اور عبدالوحید بنگلزئی کوئی رن اسکور نہ کر سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم اور عامر یامین نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button