Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

چودھری پرویز الٰہی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

لاہور ( اے ون نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس بات کا اعلان انہوں نے زمان پارک میںپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میںکرتے ہوئے کیا، ۔منگل کو پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے پرویز الہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الہی( ق) لیگ کے دیگر رہنماﺅں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔پرویز الہی کو پارٹی کا صدر بنانے کے لیے سینئر لیڈر شپ نے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہی اور ان کےساتھیوں نے پی ٹی آئی کا بھرپورساتھ دیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الہی تمام تر ظلم و زیادتی کے باوجود تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا احترام کرتے ہیں۔

انھو ں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں عمران خان نے ان کے کردار کو سراہا اور مستقبل میں ساتھ چلنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے ساتھیوں سمیت فیصلہ کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی ہے، اس فیصلے میں چوہدری مونس الٰہی اور حسین الٰہی سمیت ساتھیوں کی رضامندی شامل ہے، یہ سارے آج سے پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی جدوجہد کریں گے، پی ٹی آئی تمام افراد کو خوش آمدید کہتی ہے اور دعا ہے کہ ہمارا ساتھ پرخلوص اور بہترین ہو گا جبکہ ہم مل کر نئے پاکستان کا خواب پورا کریں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے ساتھیوں کی عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہنے کی بے پناہ قربانیاں ہیں، آج بھی سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے وہ اب تک لاپتہ ہے، ضیغم گوندل بھی غائب ہیں، عامر راں کو غائب رکھا گیا لیکن یہ سارے سیسہ پلائی دیوار کی طرح عمران خان کے ساتھ رہے ہیں، پی ٹی آئی بھی وعدہ کرتی ہے کہ ہم ان کا مکمل ساتھ دیں گے اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہوں، ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کے خلاف پرچے بھی ہوئے لیکن ہم نے عمران خان کے ساتھ دیا، عمران خان نے پنجاب میں جو ذمہ داری تھی اس میں کارکردگی دیکھا کر ڈیلور کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں صلح کن شخص ہوں اور کوشش ہوئی ہے کہ ملکی مسائل پر گفتگو ہو، مل کر کام کریں بجائے کہ ہم ایک دوسرے کی کھینچا تانی کرتے ہیں۔ پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ ہمیشہ دیتے رہیں گے اور پی ٹی آئی کو مزید مضبوط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عمران خان کے دور کے ترقیاتی منصوبے بند کردیئے،کوئی کام شہبازشریف نے ایسا نہیں کیا جس سے عام آدمی کا فائدہ ہو۔ اس سے قبل مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کوپارٹی عہدے سے برخاست کردیا تھا۔پارٹی اعلامیے کے مطابق پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی اور انہیں آئندہ پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روک دیا ،انہیں16جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا لیکن وضاحت نہیں دی گئی، پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پارٹی سے فارغ کیا جا رہا ہے۔

منگل کو (ق)لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کو خط جاری کر دیا۔ خط کے متن میں لکھا گیا کہ پرویز الٰہی کو پارٹی عہدوں سے منسلک نہیں کیا جائے گا، پرویز الٰہی کو 16جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا لیکن اس پر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وضاحت نہیں دی گئی، پرویز الٰہی کو پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پارٹی سے فارغ کیا جا رہا ہے ۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ آئینی طور پر کوئی صوبائی صدر ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا ہے،25جنوری2023کو پرویز الٰہی کی سربراہی میں غیر آئینی اجلاس بلایا گیا۔ رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری شافع نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی سمیت کسی نے پی ٹی آئی میں شامل ہونا ہے تو (ق) لیگ سے استعفیٰ دے کر ہونا ہو گا، (ق) لیگ کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی سے ڈیل کی گئی تو یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button