Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب میں پہلا روزہ اور عید کب ہوگی؟اعلان ہو گیا

ریاض(اے ون نیوز)سعودی عرب میں رمضان کا پہلا روزہ رواں سال 23 مارچ جمعرات کو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔

ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریباً 9 منٹ پہلے چھپے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کی شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے۔
جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔سعودی حکومت کے مطابق 21 مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے .

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button