Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

راولپنڈی میں خونی بسنت سے 4افراد جاں بحق،50 زخمی

راولپنڈی میں خونی بسنت سے 4افراد جاں بحق،50سے زائد زخمی ہو گئے،وزیراعلی پنجاب انتظامیہ پر برہم

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا راولپنڈی میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور فائرنگ کے واقعات پر شدید برہمی کااظہار

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور فائرنگ کے واقعات پر شدید برہمی کااظہار کیا ہے۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پتنگ بازی و فائرنگ کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آرپی او اور کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ پولیس پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع کے باوجود پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button