Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قومی ایئرلائن نے پرائیوٹ حج کےلیے کرایوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)قومی ایئرلائن نے حج کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کےلیے کرایوں کا اعلان کردیا،قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی.

تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ حج کرایوں میں870 سے 1180ڈالر کرایہ مقرر کردیا،اضافہ کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد سے جانیوالے عازمین کے کرایوں میں کیا گیا ،نارتھ سیکٹر سے جانیوالے لاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں،نو سو دس سے لیکر1220ڈالرکرائے مقرر کیے گئے ہیں.

سرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی،قومی ایئرلائن نے حج کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیویٹ حج کےلیے کرایوں کا اعلان کردیا،سرکاری حج کے تحت کرایوں میں 3لاکھ10ہزار رسے لیکر3لاکھ30ہزار روپے مقرر کرنے کا امکان ہے،مکمل سرکاری حج10لاکھ25ہزار روپے تک ہوگا.

پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی،چوالیس ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائن آپریٹ ہوں گی،پی آئی اے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button