Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

عمران خان کی لاہور میں شہید ہونےوالے کارکن بلال علی کے والد سے ملاقات

لاہور(اے ون نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں پنجاب پولیس کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن بلال علی کے والد سے ملاقات اور اظہارِ افسوس۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب، سی سی پی اور اور دیگر ذمہ داران کیخلاف قتل کے مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور تشدد کے باعث پاکستان تحریک انصاف کا کارکن شہید ہو گیا۔

پی ٹی آئی کارکن علی بلال محمدی پارک، جہانگیر ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا اور آج پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پولیس کے تصادم میں کارکن کے سر پر ڈنڈے مارے گئے جس سے وہ زخمی ہو کر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button