Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کو ہائی کورٹ کی رجسٹری کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا، تحریک انصاف کے رہنما نے گرفتاری سے بچنے کیلئے احاطہ عدالت میں پناہ لے رکھی تھی، سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہی ہائی کورٹ کے باہر موجود رہی، تحریک انصاف کے رہنما کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ابھی یہ نہیں بتایا جا رہا۔

علی امین گنڈا پور تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکے تھے، پولیس کی جانب سے انہیں عدالت میں حاضری سے روکا جا رہا تھا، سابق وفاقی وزیر آج دن ڈیڑھ بجے عدالت پہنچے تو جج کچھ دیر پہلے جا چکے تھے، ڈی پی او نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ہائیکورٹ کے احاطے کو گھیرے میں لئے رکھا، علی امین گنڈا پور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے بتایا کہ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی قیادت میں پولیس نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، ڈی پی او سے مذاکرات کیے مگر بے سود رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button