Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ ترینذرا ہٹ کے

دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کے رہائشی ایک ہی وقت میں روزہ کیوں افطار نہیں کرتے؟جانئے

دبئی (اے ون نیوز) متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے رہائشی ایک ہی عمارت میں رہتے ہوئے بھی مختلف اوقات پر روزہ افطار کرتے ہیں۔

دبئی کے اعلیٰ عالم دین محمد القبائیسی کے مطابق، برج خلیفہ اتنی اونچی عمارت ہے کہ اس کی 150 ویں منزل سے اوپر رہنے والے روزہ کھولنے کے لیے دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 منٹ جبکہ 80 ویں منزل سے اوپر رہنے والوں کو 2 منٹ زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔


اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عمارت کی اوپر کی منزلوں میں رہنے والے لوگ زمین پر رہنے والوں سے زیادہ دیر تک سورج کو دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کی اس بلند ترین عمارت میں 160 قابلِ رہائش منزلیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button