Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان کے استعفے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیاہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون و آئین کی خلاف ورزی کی، اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مِس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button