پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اس وقت وزیرآباد کی جانب رواں دواں ہے اور اس کی اگلی منزل شہر میں جلسہ کرنے کی ہے، اس دوران عمران خان کے کنٹینر کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔