طورخم، پہاڑی تودہ گرنے سے 20 مال بردار گاڑیاں دب گئیں ،3 ڈرائیور جاں بحق ،5 زخمی
خیبر (بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے پندرہ سے بیس مال بردار گاڑیاں دب گئی تودہ گرنے سے تین ڈرائیورز جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
حادثے کے وقت بعض گاڑیوں میں ڈرائیورز سو رہے تھے حادثے کی اطلاع سوشل میڈیا پر شئیر ہوتے ہی خبر جنگل کی آگ طرح پھیل گئی ریسکیو 1122 ضلعی انتظامیہ پولیس دستے آرمی ریسکیو سمیت ہزاروں کی تعداد میں عام لوگ جاعہ وقوع پہنچ گئے اور آپریشن شروع کیا جبکہ افغانستان سے دو کرین بھی آکر آپریشن میں حصہ لیا واقع گزشتہ رات دو بجے اس وقت پیش آیا جب ٹرانسپورٹرز سحری کے لئے تیاری کر رہے تھے تودہ گرنے سے وہاں پر موجود تین کنٹینرز پر آگ لگ گئی۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق افغانستان سے بتائی جاتی ہے آخری اطلاع آنے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا لیکن سخت اور بڑے پھتروں کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ریسکیو 1122 بلال فیضی کے مطابق کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو ملبے سے فوری طور پر نکال سکے آپریشن میں مشکلات ہے کیونکہ ملبہ ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری کی ضرورت ہے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں کوشش کرتے ہیں کہ ٹرالرز کو بھی نکال سکے۔
واضح رہے کہ طورخم میں اربوں روپے ٹرمینل پر تعمیراتی کام جاری ہے جس کا ٹھیکہ این ایل سی کے ساتھ ہے روڈز تعمیر کرنے کے لئے پہاڑ توڑنے کے لئے پہلے سے بلاسٹنگ کی گئی تھی جسکی وجہ گزشتہ رات دو بجے بڑا تودہ گر گئی جہاں پر ایکسپورٹ روڈ پر تین لائنوں میں مال بردار گاڑیاں کھڑی تھی جسکی وجہ سے بڑے پیمانے پر مالی جانی نقصان ہوا ہے سوشلزم میڈیا پر عام لوگوں کی طرف سے این ایل سی پر شدید تنقید ہو رہی تھی کہ اربوں روپے پراجیکٹ میں این ایل سی کے ساتھ ہیوی مشینری نہیں ہے جس سے وہ ملبہ ہٹا دے۔