لاہور(اے ون نیوز) فلمی طرز پر چوری،چور سنارکی دکان سےکروڑوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار
لاہور کے علاقےسندر میں چور ایک زیورات کی دکان سے 5 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
سندر کے علاقے میں چوری کی واردات نجی سوسائٹی میں واقع زیورات کی دکان پر ہوئی، چور 3 کلو سونا اور 32 لاکھ روپے کیش لوٹ کرفر ار ہوگئے۔
پولیس کےمطابق چوری ہونے والے زیورات کی مالیت 4 کروڑ 76 لاکھ بنتی ہے، چوروں نے گیس سلنڈر سے آہنی سیف بھی کاٹا اور 32 لاکھ روپے بھی لوٹ لیے۔
پولیس نے چوروں کے خلاف سنار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔