لاہور(اے ون نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ دو سے تین جگہوں سے کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے وقت پی ٹی آئی کے ایڈمن منیجر اور ڈی جے حمزہ کا بیان سامنے آگیا۔
میڈیاسے گفتگو کے دوران ڈی جے حمزہ نے بتایا کہ وہ فائرنگ کے وقت عمران خان کے پیچھے کھڑے تھے، عمران خان نے مجھے ’صاف چلی شفاف چلی‘ کا گانا لگانے کو کہا تھا لیکن جیسے ہی میں گانا لگانے کے لیے نیچے جھکا فائرنگ ہوگئی، میرے پیچھے لگی شیٹ پر فائر لگا تو بلٹ بلاسٹ ہوگئی جس سے میں زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے زخمی منیجر راشد نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت وہ کنٹینر پر تھے، کھاناکھانے کیلئے جیسے ہی نیچے بیٹھے فائرنگ ہوگئی،منیجر کے مطابق لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے بائیں جانب سے فائرنگ ہوئی جس سے مجھے محسوس ہورہا ہے دونوں گولیاں چھو کر گزریں۔
علاوہ ازیں نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ کا کہنا تھا عمران خان پر فائرنگ ایک جگہ سے نہیں دو تین جگہوں سے کی گئی،یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔