Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںدنیا

شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 7 زخمی

ٹیکساس(اے ون نیوز) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کا افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے جس میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق شاپنگ سینٹر میں حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور ایک ہی شخص تھا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر ثبوت و شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ناقابل بیان سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی فضائی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینکڑوں لوگ سکون سے اس شاپنگ مال سے باہر نکل رہے تھے جو ڈیلس سے تقریباً 25 میل (40 کلومیٹر) شمال مشرق میں واقع ہے۔ واقعے کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہاتھ اٹھا رکھے تھے جب کہ متعدد پولیس اہلکار چوکس کھڑے تھے۔

ایک عینی شاہد نے مقامی ڈبلیو ایف اے اے ٹی وی کو بتایا کہ مسلح شخص باہر فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے اپنی رائفل سے گولیاں چلا رہا تھا اور اس کا رخ ہر سمت ہو رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں یہ فائرنگ کا اندوہناک سانحہ رونما ہوا ہے وہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں سرعام فائرنگ کر کے لوگوں کو گولی مارنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ 2023 میں اب تک ایسے کم از کم 198 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button