Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری قانونی یا غیر قانونی؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ کس کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی؟کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی ہوگی۔آئی جی اسلام آباد نے نیب کے وارنٹ کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی۔

بیرسٹر علی گوہر نے بتایاکہ عمران خان کے سر پر راڈ مارا اور زخمی ٹانگ پر بھی مارا گیا۔ وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ نیب نے کتنے نوٹس دیے اور عمران خان نہیں آئے؟ نیب کیس کا اخبارسے پتا چلا کہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے، عمران خان کی ضمانت کی درخواست تیار کرلی تھی۔

عمران خان کے وکیل نے کہاکہ عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button