Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کشیدہ،حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور(اے ون نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں حالات کشیدہ ہوگئے، امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر صوبے میں فوج تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

‏فوج کی 10 کمپنیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا، فوجی اہلکار لاہور، ملتان راولپنڈی، فیصل آباد، سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں صورت حال کشیدہ ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورت بہتر کرنے کیلئے نگران پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button