Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

ارشد شریف کیس سے جڑے2 بھائیوں سے متعلق تحقیقا ت شروع

اسلام آباد،نیروبی (اے ون نیوز) ارشد شریف کے قتل سے جڑے دو بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جبکہ صحافی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرلی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے خرم احمد اور وقار احمد کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا ۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں موجودگی کے دوران خرم احمد کے رابطوں کی تحقیقات ہوگی، 2022کے 10ماہ میں خرم احمد مختصر مدت کےلئے 4مرتبہ پاکستان آئے ۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کے قتل کے وقت گاڑی چلانے والے خرم احمد کے سفری ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بنالیا گیا ہے۔کینیا میں قتل کیے جانےوالے صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے سر میں بائیں جانب سے گولی لگی جس سے دماغ میں زخم ہوا، دوسری گولی کمر کے اوپر کے حصے میں دائیں جانب لگی، ارشد شریف کو کمرکے اوپرلگنے والی گولی سینے کے دائیں جانب سے ہی نکل گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کی موت کی وجہ ایک سے زائد زخم کو قرار دیا گیا ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کو لگنے والی دوسری گولی سے پھیپھڑے کو نقصان پہنچا، دونوں گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید اسلحہ سے چلائی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button