Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن کا امکان، تمام راستے بند

لاہور (اے ون نیوز) پنجاب کی نگران حکومت کا پاکستان تحریک انصاف کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوگیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ لاہور میں پولیس کے بڑے آپریشن کا امکان ہے، پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے ہیں۔

حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے اور نگراں وزیراطلاعات نے گزشتہ روز زمان پارک میں مبینہ 40 شرپسندوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے عمران خان کو ملزمان کی حوالگی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرم پورہ پل پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ موجود ہے، جبکہ مال روڈ، کینال روڈ، انڈر پاس، دھرم پورہ روڈ اور ٹھنڈی سڑک بند کر دی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے گزشتہ روز زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پولیس کو شرپسندوں کے خلاف فری ہینڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے قریب کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں اور علاقہ مکینوں کو شناخت کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button