Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نے 9 مئی کو فوجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کردی

لاہور (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بالآخر 9مئی کو فوجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کون وہ انسان ہوگا جو کورکمانڈر ہاؤس جلانے کی مذمت نہیں کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نو مئی کو فوجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کردی ہے، کون وہ انسان ہوگا جو کورکمانڈر ہاؤس جلانے کی مذمت نہیں کرے گا۔

میری ساری زندگی پرامن جدوجہد میں گزری۔کبھی پرتشدد احتجاج کی بات نہیں کی۔ عمران خان نے نو مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورکمانڈرز ہاؤس جلانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائیں۔ دوسری جانب اے آروائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، عمران خان نے منصوبندی کے تحت جتھہ تیار کیا جو اس کو ہی لے ڈوبا۔

عمران خان نے ایک سال تیاری کے بعد لوگوں کو ٹارگٹس دیئے۔ جتھوں کو پہلے سے ہی ٹارگٹس کا علم تھا اس کے ثبوت موجود ہیں۔ زمان پارک میں 250 افغان شہری عمران خان کی حفاظت کررہے تھے۔ یہ جتھے افغان شہری تھے ان کو پیٹرول بموں سمیت دیگر ٹریننگ دی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے لئے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، ثبوتوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button