سوئٹزرلینڈ ( عمران مزمل )سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں پاکستانی پروفیشنلز کی طرف سے پہلی دفعہ ایک پاکستانی پروفیشنل سوئٹزر لینڈ کے نام سے پلیٹ فارم کا آغاز ۔
اس پلیٹ فارم میں ان تمام پاکستانیوں کو شامل کیا گیا جو اپنے ایریاز میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جس میں خاص طور پر آئی ٹی، مارکیٹٹنگ ، پروجیکٹ مینجمنٹ ، انجینرنگ اور دیگر شعبہ جات کے لوگ شامل ہیں۔
پاکستانی پروفیشنل کی طرف سے سحر ریسٹورانٹ میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سوئس اور جرمنی میں بسنے پاکستانی پروفیشنلز کو دعوت دی گئی۔
سوئس اور جرمنی میں بسنے والے پاکستانی پروفیشنلز کی ایک اچھی خاصی تعداد دنیا کی بہترین کمپنیز میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
اس پلیٹ فارم کا مقصد پاکستان پروفیشنلز کو ایک دوسرے سے کنیکٹ کرنا، نالج ، آئیڈیاز کو شئیر کرنا اور سیمینار کو منعقد کروانا ہے۔
ڈنر میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور یہ اعادہ کیا گیا اس پلیٹ فارم کو پاکستان کے متعلقہ اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور جو پاکستانی پروفیشنل سوئس آنے میں دلچسپی رکھتے ہیں انکی مکمل رہنمائی کی جائے گئی۔
پاکستان اور سوئس کمپنیز کے درمیان ایک بہتر ورکنگ ریلایشن شپ قائم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
ڈنر میں شریک تمام دوستوں نے اس پلٹ فارم کے قیام کو سراہا اور کہاں یہ وقت کی ضرورت اس طرح کے پلٹ فارم کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہماری کوشس ہے ہم سب اپنی صلاحتیوں کو پاکستان کی بہتری کے لئے بروۓ کار لائیں گئے۔