Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے بہت سے اہم رہنما پارٹی چھوڑ گئے

اسلام آباد،لاہور،گجرات(اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فیاض چوہان،جلیل شرقپوری،مسرت اورجمشید چیمہ کاپارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں انڈرٹیکنگ بھی جمع کرا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو، پارلیمان جیسے اداروں پر حملے کی مذمت کرتی ہوں، ریاستی علامتوں کو نشانہ بنانے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے، ہمیشہ ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑ رہی ہوں، آج سے میں تحریک انصاف یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میرے خاوند کے انتقال کو 5 ماہ ہو گئے ہیں، اس وقت میری ترجیح میرے بچے ہیں، میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے سب کا بہت بہت شکریہ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو عدالت سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا۔

شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری پر الزام تھا کہ انہوں نے کھاریاں میں پاکستان مخالف مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایا۔دوسری طرف فیاض الحسن چوہان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں، اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں میسج میں عمران خان کو ایک بات سمجھائی کہ ریاست سے ٹکراو¿ کی پالیسی چھوڑ دیں، ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا، سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔فیاض چوہان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز رہائی کے بعد خاندان سے پوچھا کیا عمران خان نے میرے لیے ٹوئٹ کی؟ تو بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان کو سب یاد رہے جس کا گھر تباہ ہوگیا وہ فیاض الحسن یاد نہیں رہا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ایک ویڈیو بیان میں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا، پی ٹی آئی کی اپنی نالائقی تھی کہ دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے، 9 مئی کے واقعے پر بہت افسردہ ہوں، مکمل ذمہ داری عمران خان کی ہے۔

سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی نوجوان نسل کو اکسایا، میں کسی سیٹ کا امیدوار نہیں، میرے حلقے کا ٹکٹ دیتے ہوئے مجھ سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا، عمران خان کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک ریاض نے بتایا کہ دونوں رہنما پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور رہائی کے بعد باضابطہ اعلان کر دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو عدالت سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔

شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے کھاریاں میں 10 مئی کو ہونے والے پاکستان مخالف مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایا۔ وکیل فراز احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری 9 مئی کے مظاہرے میں شریک نہیں ہوئیں، پولیس کے پاس نہ کوئی ویڈیو نہ تصویری ثبوت ہیں جس پر عدالت نے مقدمہ میں شیری مزاری کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے رہائی کے حکم کے باوجود پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہنما تحریک انصاف کو گرفتار کر لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button